ڈیرہ اسماعیل خان ،غیر رجسٹرڈ لیبارٹریز کیخلاف کارروائی ،12 سیل

جمعرات 3 مئی 2018 19:59

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قریب واقع تیس میڈیکل کلینکل لیبارٹریزپر چھاپے ، غیر رجسٹرڈ لیبارٹریز ،بغیر کوالیفائیڈ سٹاف ،صفائی نہ ہونے اور مڈل پاس لڑکے کی طرف سے بیس سال سے ایکسرے کرنے پر بارہ لیبارٹریز سیل کردیں ،چھاپوں کے ڈر سے جناح پلازہ میں واقع لیبارٹریز کے مالکان تالے لگا کر بھاگ گئے ،عوامی حلقوں کا اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کی کاروائی پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کے قریب سر کلر روڈ پر واقع تیس میڈیکل لیبارٹریز پر چھاپے مارے چھاپوں کے دوران انکے ہمراہ انسپکٹر ایچ آر اے اور انسپکٹر ڈرگ بھی انکے ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نے اس موقع پر بعض غیر رجسٹرڈ لیبارٹریوں ،بغیر کوالفیائیڈ سٹاف،صفائی نہ ہونے اور مڈل پاس لڑکے کی طرف سے بیس سال سے ایکسرے کرنے پر بارہ میڈیکل لیبارٹریز کو سیل کردیا ،اسسٹنٹ کمشنر کی اس کاروائی کے دوران جناح پلازہ میں واقع لیبارٹریز اور میڈیکل سٹوروں کے مالکان خوف کی وجہ سے اپنے میڈیکل سٹور اور لیبارٹریز کو بند کر کے چلے گئے ،عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی اس کاروائی پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اس کاروائی کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :