فیصل آباد،گھر سے کام پر جانیوالا نو عمر اغواء ‘بازیابی کیلئے اغواء کاروں نے دو لاکھ روپے کا تاوان کا مطالبہ کردیا

جمعرات 3 مئی 2018 20:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) گھر سے کام پر جانیوالا نو عمر اغواء ‘بازیابی کیلئے اغواء کاروں نے دو لاکھ روپے کا تاوان کا مطالبہ کردیا ‘سرگودھا روڈ پولیس نو روز بعد بھی بچے کو اغواء کاروں کے چنگل سے آزاد نہ کرواسکی ‘تفصیلات کے مطابق نگہبان پورہ گلی نمبر تین کے رہائشی محمد علی ولد غلام محمد کا چودہ سالہ بیٹا علی عباس پچیس اپریل کو گھر سے کام کے سلسلہ میں نکلا تو راستے میں جلوی مارکیٹ گلی نمبرتین کے رہائشی محمد بلال ‘محمد ارشد اورمحمد سلیم نے اسے اغواء کرلیا گھر والوں کی تلاش کے باوجود جب بچے کا سراغ نہ ملا تو چھبیس اپریل کواغوا ء ہونیوالے بچے کے باپ کے فون نمبر پر اطلاع موصول ہوئی کہ ملزمان محمد بلال وغیرہ نے اسے اغواء کرلیا ہے اور دو لاکھ روپے تاوان دے دو اگر رقم ادا نہ کی تو اغواء ہونیوالے علی عباس کو قتل کردیا جائیگا بچے کی بازیابی کیلئے ستائیس اپریل کو تھانہ سرگودھا روڈ پولیس کو درخواست بھی دی گئی تھی لیکن پولیس بچے کو بازیاب نہیں کروارہی مغوی کے باپ محمد علی نے اعلیٰ حکام سے داد رسی کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :