فیصل آباد،ورثاء کیساتھ راضی نامہ ہونے پر دوہرے قتل کے مجرم کی پھانسی ٹل گئی

جمعرات 3 مئی 2018 20:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) ورثاء کیساتھ راضی نامہ ہونے پر دوہرے قتل کے مجرم کی پھانسی ٹل گئی ‘ تھانہ لنڈیانوالہ کے نواحی گائوں 144گ ب کے رہائشی سیف اللہ ولد اللہ دتہ نے اپنی سوتیلی ماں کوثر بی بی اور والد اللہ دتہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس پر ملزم کیخلاف درج دوہرے قتل میں 2005کے مقدمہ میں ملزم کو سزائے موت کاحکم ہونے پر آج سنٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جانا تھا ورثاء کیساتھ صلح ہونے پر اسکی پھانسی پرعملدرآمد روک دیا گیا

متعلقہ عنوان :