پنجاب حکومت کی جانب سے صاف دیہات پروگرام کا منصوبہ فنڈز نہ ملنے کے باعث ٹھپ ہو کر رہ گیا

جمعرات مئی 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) پنجاب حکومت کی جانب سے صاف دیہات پروگرام کا منصوبہ فنڈز نہ ملنے کے باعث ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے بتایاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صاف دیہات پروگرام کے نام سے منصوبہ شروع کیا تھا جس کے تحت صوبے بھر کے تمام دیہاتوں میں صفائی اور سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے شامل تھے اور ابتدائی طور پر اس منصوبے کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے تھے محکمہ بلدیات کی جانب سے محکمہ خزانہ کو صاف دیہات پروگرام کیلئے ایک ارب 70 کروڑ روپے کے فنڈز مانگے گئے تھے جبکہ محکمہ خزانہ نے مطلوبہ فنڈز فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد فنڈز نہ ملنے کے باعث محکمہ بلدیات کی جانب سے صاف دیہات پروگرام شروع کرنے کیلئے کی گئی سرمایہ کاری بھی ضائع ہو گئی ہے یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صاف دیہات پروگرام کی تشہیر کیلئے اخبارات و ٹی وی چینلز میں کروڑوں روپے کے اشتہارات دئیے گئے تھے لیکن عملی طور پر یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک ہی نہ پہنچ سکا۔