نیب لاہور کے دفاتر کے باہرکروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث کنگ موٹرز کے مالکان کی گرفتاری کیلئے شہریوں کااحتجاجی مظاہرہ مظاہرے

جمعرات 3 مئی 2018 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) نیب لاہور کے دفاتر کے باہرکروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث کنگ موٹرز کے مالکان کی گرفتاری کیلئے شہریوں کااحتجاجی مظاہرہ مظاہرے میں شریک شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات کے حق کیلئے نعرے درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ چند عرصہ قبل کنگ موٹر ز نے شہریوں سے سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیا لئے اور رفو چکر ہوگیا اور جب مطلوبہ تاریخ کو شہری اپنے رقوم لینے کنگ موٹرز کے دفاتر گئے تو وہاں پر تالے لگے ہوئے تھے اور کنگ موٹرز کے مالکان شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیا کر رفوچکر ہوگئے تھے ان کا کہنا تھا کہ کنگ موٹرز نے مختلف شہریوں سے 2 لاکھ روپے سے لیکر 5لاکھ روپے فی کس کے حساب سے پیسے لئے اور فرار ہوگئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب ہم واقعہ کی ایف آئی آر درج کروانے سول لائن تھانے گئے تو اسے ایس آئی نے ہم شدید ذلیل کرتے ہوئے تھانے سے نکال دیا اور کہا کہ جائو آپ کو لٹن روڈ تھانے کی حدود لگتی ہے وہاں جا کر ایف آئی آر درج کروائی جائے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم ڈی جی نیب سے ملاقات کر کے ان سے مطالبہ کرینگے کہ وہ ہماری رقوم کی واپسی کیلئے کنگ موٹرز کے مالکان کو گرفتار کریں اور ہماری شنوائی کریں مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے قرض لیکر اچھے مستقبل کیلئے کنگ موٹرز کے پاس سرمایہ کاری کی تھی لیکن ہمیں معلوم نہیں تھا کہ کنگ موٹرز فراڈ کر کے فرار ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :