پاکستان نے جذبہ خیر سگالی اور انسانی ہمدردی کی بنیادپر بھارتی قیدی جتندر ارجن واڑہ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا

جمعرات مئی 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) پاکستان کی حکومت نے جذبہ خیر سگالی اور انسانی ہمدردی کی بنیادپر بھارتی قیدی جتندر ارجن واڑہ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا بھارتی قید ی جتندر ارجن واڑہ کو پیدل سخت سیکورٹی انتظامات میں بارڈر کراس گیا بتایا گیا ہے کہ کراچی کی جیل میں قید بھارتی قیدی جو تھیلسیمیا سمیت جگر کے عارضہ میں کئی سال سے مبتلا تھا حکومت پاکستان نے بھارتی قیدی کی تصدیق کیلئے کئی بار بھارتی حکام سے رابطہ کیا لیکن ان کی جانب سے قیدی جتندر ارجن واڑہ کو اپنا شہری تسلیم کرنے سے ہر بار انکار کیا گیا اور اس کے کاغذات کی تصدیق نہیں کی گئی جس کے باعث بھارتی قیدی کراچی کی جیل میں کئی سالوں سے قید تھا پاکستان کی جانب سے بھارتی قیدی جتندر ارجن واڑہ کی خرابی صحت کے بارے میں متعدد بار بھارتی حکام کو لکھا گیا لیکن بھارتی حکام نے روایتی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اپنا شہری تسلیم کرنے سے ہر بار انکار کیابالآخر بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی قیدی کی دستاویزات کی تصدیق کے بعد گزشتہ روز حکومت پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر بھارتی قید ی کو کراچی سے نجی ائیر لائن سیرئین کی پرواز 520 کے صفر کراچی سے لاہورسخت سیکورٹی حصار میں منتقل کیاگیا جہاں سفارتی عملے نے بھارتی قیدی جتندر ارجن واڑہ کے کاغذات کی تصدیق کی اور اس کے بعد اسے سخت سیکورٹی میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیاگیا اس موقع پر بھارتی قیدی جتندر ارجن واڑہ نے پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی رہائی پر پاکستانی حکومت کا خصوصی طو رپر شکریہ ادا کرتے ہیں اور وہ اپنے وطن جانے پر خوشی محسوس کررہے ہیں انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بھارتی حکومت کو بھی ایسے اقدامات کرنے چاہئے تاکہ بھارتی جیلوں میں قید بے گناہ پاکستانی بھی رہا ہو کر اپنے وطن آ سکیں۔

متعلقہ عنوان :