وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

جمعرات 3 مئی 2018 18:30

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ،ترقیاتی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کینٹ اسٹیشن، برنس روڈ،عزیزآباد سمیت شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عزیزآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم والوں سے پہلے ہی کہا تھا لڑائی ختم کریں، سیاست اور اپنے ووٹرز کی خدمت کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کا حساب دینے کو تیار ہوں،شہر میں سیاست کرنے کی سب کو آزادی ہے ایم کیوایم بھی سیاست کرے دہشتگردی نہیں کرنے دیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں