ملکوال سے کراچی جانے والی بھلوال کے مسافروں کیلئے واحد ریلوے ٹرین کی سیٹیں نایاب ، شہریوں کو بکنگ میں انتہائی پریشانی کا سامنا

جمعرات 3 مئی 2018 18:31

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) ملکوال سے کراچی جانے والی بھلوال کے مسافروں کیلئے واحد ریلوے ٹرین کی سیٹیں نایاب ہوگئیں شہریوں کو بکنگ میں انتہائی پریشانی کا سامنا تفصیلات کے مطابق ملکوال سے کراچی جانے کیلئے ملت ایکسپریس جو کہ بھلوال شہر سے گزر کر جاتی ہے مگر اس گاڑی کی سیٹیں کئی کئی روز پہلے ہی ریزرو کر دی جاتی ہیں اور بھلوال سے جانے والے مسافروں کو مختص کوٹہ میں سے کوئی سیٹ یا برتھ مہیا نہیں ہوتی جس کی وجہ سے انہیں انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں دیگر شہروں سے گاڑی کی سیٹیں بک کروانا پڑتی ہیں بھلوال کے تاجر حلقوں نے اس امر پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ ریلوے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بھلوال کیلئے مختص کی گئی سیٹوں کا کوٹہ بڑھایا جائے تاکہ تاجروں سمیت عام شہریوں کو ریلوے کی جانب سے اس ٹرین میں سفر کرنے کی بہتر سہولت میسر آ سکے ۔

متعلقہ عنوان :