بٹگرام:ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پھگوڑہ کے مقام کھلی کچہری کا انعقاد

مقامی لوگوں نے شکایات کے انبھار لگادیئے اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے مقامی لوگوں کے جملہ مسائل فوری حل کرانے کی یقین دہانی کرادی

جمعرات 3 مئی 2018 18:31

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پھگوڑہ کے مقام کھلی کچہری کا انعقاد ،مقامی لوگوں نے شکایات کے انبھار لگادیئے اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے مقامی لوگوں کے جملہ مسائل فوری حل کرانے کی یقین دہانی کرادی کھلی کچہری کے دوران ایک شخص نے منشیات کے کھلے عام فروخت پر پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا شراب اور چرس مقامی پولیس کی اشیر باد سے کھلے عام فروخت ہورہی ہے نوجوان کا الزام تفصیلات کیمطابق جمعرات کے روز ضلعی انتظامیہ کی جانب پھگوڑہ سی ڈی کے مقام کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جسمیں مختلف سرکاری محکماجات کے سربراہان سمیت مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام ذاکرحسین جدون نے کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا بنیاد مقصد عوام کے مسائل تک رسائی اور پھر اسکو حل کرانے کیلئے متعلقہ محکماجات کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر مسائل حل کرانے کیلئے اقدامات اٹھائیںعوامی مسائل کے حل میں عدم دلچسپی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران کیساتھ کسی بھی قسم کی رعائت نہیں بھرتی جائیگی ذاکرحسین جدون نے کھلی کچہری کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپکے جتنے بھی مسائل ہیں دل کھول کہ اظہار کیجئے ضلعی انتظامیہ آپکی بھرپور دادرسی کریگی کھلی کچہری میں شریک مقامی لوگوں نے ایک ایک کرکے مسائل بیان کیے اور حکومتی اداروں کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا انکا کہناتھا کہ کولئی اور اسکے مضافات میں پینے کا صاف پانی نایاب ہے مقامی لوگ پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں سی ڈی پھگوڑہ آبادی کی تناسب سے آرایچ سی ہسپتال کا مستحق ہے لیکن ہمیں اپنے جائز حقوق نہیں دیئے جارہے بجلی کی ٹرنسفرمر،سڑکوں کی خستہ حالی،صاف پانی کی فراہمی،منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی سمیت دیگر مسائل بیان کیے اور تحریری درخواستیں اسسٹنٹ کمشنر کے حوالے کیے اے سی ذاکرحسین جدون نے مقامی لوگوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپکے جملہ مسائل حل کرانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ضلعی انتظامیہ کام کریگی ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے ہماری پوری انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیگی