سپریم کورٹ نے حجرہ شاہ مقیم میں صفائی سے متعلق کیس نمٹا دیا

قائم کر کہ سیشن جج کو سربراہ مقرر کر کہ جائزہ رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت بھی کر دی

جمعرات 3 مئی 2018 18:35

سپریم کورٹ نے حجرہ شاہ مقیم میں صفائی سے متعلق کیس نمٹا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے حجرہ شاہ مقیم میں صفائی سے متعلق کیس نمٹا دیا ،عدالت نے کمیشن قائم کر کہ سیشن جج کو سربراہ مقرر کر کہ جائزہ رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت بھی کر دی ہے بدھ کے روز سپریم کورٹ میں میں حجرہ شاہ مقیم میں صفائی سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ سنا ہے اب حجرہ شاہ مقیم کی گلیاں صاف ہو گء ہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ قبرستان کی کیا پوزیشن ہے، کیا تجاوزات ختم ہو گئی ہیں جس پر پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ قبرستان سے تجاوزات کا خاتمہ ہو چکا، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ تاحال اس تصویر والی گلی میں سیوریج نہیں ڈالی گئی۔

(جاری ہے)

عدالت کی جانب سے کمیشن تشکیل دے کر سیشن جج کو کمیشن کا سربراہ مقر ر کر دیا گیا۔عدالت کی جانب سے سیشن جج کو جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا گیا۔