کرپشن ملک کی ترقی ، معیشت کے فروغ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے ، صادق سنجرانی

ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے بلا تفریق احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے، چیئرمین سینٹ

جمعرات 3 مئی 2018 18:35

کرپشن ملک کی ترقی ، معیشت کے فروغ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے ، صادق سنجرانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کی ترقی اور معیشت کے فروغ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے ۔ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے بلا تفریق احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین نیب نے چیئرمین سینیٹ کو نیب کی سالا نہ کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔ چیئرمین سینیٹ نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب کی کارکردگی کو سراہا ۔ محمد صادق سنجرانی نے اُمید ظاہر کی کہ احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا۔