تاندلیانوالہ: تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثات ، 18 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

جمعرات 3 مئی 2018 18:48

تاندلیانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) تیز رفتاری کے باعث ٹریفک کے مختلف حادثات میں 18 افراد شدید زخمی ہسپتال منتقل.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تیزرفتاری کے موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے اور رکشہ موٹرسائیکل کے تصادم کے نتیجے میں مختلف مقامات پر حادثات پیش آئے جس میں غلام رسول، قاسم علی، عمر دراز، گلزار، تجمل، زین، مرتضی، محمد ارشد، محمد اقبال، حمید، عرفان، اویس، طیب، رضوان عباس، وسیم، شہزاد وغیرہ 18 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور کچھ کو اپنی مدد آپ کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کیا اور کچھ کو ریکسیو 1122 نے ہسپتال منتقل کیا جہاں اٴْنہیں طبی امداد دی جا رہی ہی.

متعلقہ عنوان :