سرگودھا: شہر کی متعدد تکہ و کباب شاپس رات گئے عیاشی کا ٹھکانہ بن گئی

منچلے نوجوان گاڑیوں میں بیٹھ کر تکہ کباب کے ساتھ سر عام شراب نوشی بھی کرنے کا انکشاف

جمعرات 3 مئی 2018 18:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) شہر کی متعدد تکہ و کباب شاپس رات گئے عیاشی کا ٹھکانہ بن کر رہ گئی ہیں۔ منچلے نوجوان گاڑیوں میں بیٹھ کر تکہ کباب کے ساتھ سر عام شراب نوشی بھی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق شہر کے اہم مقامات پر تکہ کباب کے ساتھ شراب نوشی بھی کی جا رہی ہے، شربت والا چوک، طفیل چوک، مقام حیات، دال مل روڈ وغیرہ پر بنائے گئے تکہ کباب کی دکانوں کے باہر گاڑیوں کے اندر بیٹھ کر سر عام شراب نوشی کی جاتی ہے، معلوم ہوا ہے کہ متعدد شہری گاڑیوں میں یا موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چھوٹی بوتلوں میں شراب ڈال کر اپنے ساتھ لاتے ہیں، جس کے استعمال اور رات گئے جمنے والی محفلوں کی وجہ ہے کہ آئے روز ان مقامات پر لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی معمول بنتے جا رہے ہیں، جبکہ شریف شہریوں کا ان مقامات و شاہرائوں سے گزرنا محال ہے۔

اورلا قانونیت کی وجہ سے ارد گرد دکانوں کے تاجر حضرات بھی سخت نالاں ہیں، مقامی پولیس کی گاڑی کبھی کبھار گشت پر نظر آتی ہے، دکانداروں اور علاقہ مکینوں نے اعلیٰ انتظامیہ کو فوری قانونی کارروائی کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :