Live Updates

سرگودھا:مرکزی انجمن تاجران سرگودھا کے الیکشن20مئی کو ہونگے

تاجر اتحاد گروپ کے تین سینئرعہدیدارن کو وائلیشن کرنے پر گروپ سے نکال دیا گیا

جمعرات 3 مئی 2018 18:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) مرکزی انجمن تاجران سرگودھا کے الیکشن 20 مئی کو کروائے جائیں گے،تاجر اتحاد گروپ کے تین سینئرعہدیدارن کو وائلیشن کرنے پر گروپ سے نکال دیا گیا ہے،جنرل سیکرٹری 9 سال کے فنڈز کا حساب دیں،تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کے صدر خواجہ احمد حنیف پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی،جس پر موجودہ جنرل سیکرٹری نے قائم مقام کے طور پر ناصر سہگل کو صدر نامزد کیا تھا،خواجہ احمد حنیف کا کہنا ہے کہ میں نے بطور صدر انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے سالانہ انتخابات کروانے کیلئے 20 مئی 2018 کی تاریخ دے دی ہے ،خواجہ احمد حنیف نے کہا میں بادستور مرکزی انجمن تارجران کا صدر ہوں دوسری طرف تارجر اتحاد گروپ کے رہنمائوں نے گروپ سے وائلیشن کرنے پرجنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران،حاجی اختر اور ناصر سہگل کو تاجر اتحاد گروپ سے فارغ کر دیا ہے،جبکہ 9 سالوں کا فنڈ کا بھی جنرل سیکرٹری سے حساب مانگ لیا ہے،دونوں گروپوں میں لفظی جنگ میں شدد اختیار کر لی ہے،شیخ نعیم کپور کو پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کی آشرباد حاصل ہے،جس کی وجہ سے دونوں گرپوں میں لڑائی بڑھتی جا رہی ہے،خواجہ احمد حنیف عام انتخابات 2018 میں تاجر اتحاد سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جس کیلئے انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اور ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست دے رکھی ہے،اب دیکھنا یہ ہے،کہ 20 مئی 2018 کو الیکشن ہوتے ہیں یا نہیں،
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات