(ن)لیگ وہاڑی کے صدر ،سابق ڈپٹی کمشنر کی آصف زرداری سے ملاقات‘ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

جمعرات 3 مئی 2018 18:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) وہاڑی کے صدر اور سابق ڈپٹی کمشنر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔

(جاری ہے)

سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری سے فیصل صالح حیات کی قیادت میں وفد نے بلاول ہائوس لاہور میں ملاقات کی ۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) وہاڑی کے صدر محمد عمران اورسابق ڈپٹی کمشنر اکبر خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ آصف علی زرداری نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔