ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری دوبارہ پرنسپل این سی اے تعینات

جمعرات 3 مئی 2018 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) حکومت نے ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کو دوبارہ پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس کے عہدے پر تعینات کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کی تقرری عرصہ چار سال کیلئے کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے پرنسپل این سی اے کے لئے اکیس مارچ کو درخواستیں طلب کی تھیں ۔ سرچ کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری اور ڈاکٹر فاطمہ زہرہ حسن کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے تھے ۔ ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری 2013ء میں پہلی بار پرنسپل این سی اے تعینات ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :