ٹیوٹا ای روزگارکا دائرہ کار11اضلاع تک بڑھا رہا ہے ‘عرفان قیصر شیخ

جمعرات 3 مئی 2018 17:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) چیئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ٹیوٹا پنجاب ای روزگار پروگرام کو 11اضلاع میں وسعت دے رہا ہے ،ٹیوٹا سالانہ 5000طلباء و طالبات کو ای روزگار کی تربیت فراہم کرے گا ۔

(جاری ہے)

وہ ای روزگار کے پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ کے بعد اجلاس سے خطاب کر رہے تھے چیئر مین ٹیوٹا نے کہا کہ یہ پروگرام تین اضلاع لاہور،فیصل آباد،راولپنڈی میں شروع کیا گیا جس کے شاندار نتائج سامنے آ رہے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ اب اسے مزید اضلاع بہاولپور،چکوال،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،ساہیوال،ملتان،چنیوٹ ، خوشاب میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے چیئر مین ٹیوٹا نے بتایا کہ طلباء کو دوران کورس ہی آمدن حاصل ہونی شروع ہو گئی مختلف طلباء نے ایک ٹاسک کے 74ڈالر تک بھی کمائے ۔

عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ طالبات زیاد ہ سے زیادہ اس کورس میں آئیں کیونکہ وہ اس سے گھر بیٹھے معقول آمدنی حاصل کر سکتی ہیں اور جتنا زیادہ کام کیا جائے اتنی زیادہ آمدنی حاصل ہو گی انہوں نے کہا کہ آنے والا دور ای روزگار کے طلبہ کیلئے بے شمار مواقع لا رہا ہے اور ٹیوٹا پنجاب اپنے طلباء کو بہترین ماسٹر ٹرینرز کی زیر نگرانی اپ ٹوڈیٹ تربیت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :