غلط آپریشن کرنے پر ڈاکٹر کے خلاف شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سیکرٹری صحت سمیت دیگر کو نوٹس جاری

جمعرات 3 مئی 2018 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے غلط آپریشن کرنے پر ڈاکٹر کے خلاف شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سیکرٹری صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں غلط آپریشن کرنے پر ڈاکٹر فاروق سنکاکے خلاف شہری انیس کریم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا عدالت میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق سنکا نے بغیر کسی اتھارٹی کے کریم آباد کے علاقے میں او سی ٹی کے نام سے کلینک کھول رکھا ہے،، ڈاکٹر فاروق سنکا سے اس نے چند دن قبل کہنی کا آپریشن کرایا جو غلط ہوا جس سے انکا بازو معذور ہوگیا۔۔عدالت نے دائر درخواست سیکرٹری صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل م، صدر پاکستان آرتھوپیڈک ایسوسی ایشن سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ بتایا جائے کہ کلینک کے ڈاکٹر کو کس نے لائسنس کس نے جاری کیا۔