عثمان معظم کے بیٹے سعد صدیقی کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر متعلقہ اداروں سے 31مئی تک پیش رفت رپورٹ طلب

جمعرات مئی 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے پاسبان پاکستان کے رہنما عثمان معظم کے بیٹے سعد صدیقی کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر متعلقہ اداروں سے 31مئی تک پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں پاسبان پاکستان کے رہنما عثمان معظم کے بیٹے سعد صدیقی کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔۔عدالت میں ایڈووکیٹ محمد فاروق کاکہنا تھا کہ عثمان معظم اور ان کے دو بیٹوں کو رینجرز نے حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

سعد صدیقی تاحال لاپتہ ہے جبکہ عدالت میں رینجرز کی جانب سے تحریری جواب جمع کروایا گیا کہ سعد صدیقی کو رینجرز نے حراست میں نہیں لیا۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ رینجرزوفاق کے ماتحت ہے۔ وفاقی اداروں سے تحقیقات کرائی جائے ۔۔عدالت میں تحقیقات کیلئے سیکرٹری دفاع کی جانب سے مہلت طلب کی گئی ۔۔عدالت کا کہنا تھا کہ سعد صدیقی کی گمشدگی سے متعلق رینجرزسے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے ۔۔عدالت نے متعلقہ اداروں کو31 مئی تک پیش رفت رپورٹ جمع کروانے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی