علی جہانگیر صدیقی کا نام ای سی ایل میں شامل کرانے کیلئے نیب کی جانب سے درخواست دائرکردی گئی

سندھ ہائی کورٹ نے نیب کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 مئی تک سماعت ملتوی کردی

جمعرات مئی 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں امریکا میں نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی کا نام ای سی ایل میں شامل کرانے کیلئے نیب کی جانب سے درخواست دائرکردی گئی ہے۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 مئی تک سماعت ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں امریکا میں نامزد سفیرعلی جہانگیر صدیقی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔

عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ علی جہانگیر صدیقی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے وزرات داخلہ کو درخواست دی تھی عدالت کے حکم نامے کے بعد وزارت داخلہ سے درخواست واپس لے لی گئی ۔علی جہانگیر صدیقی کا ملک سے فرار ہونے کا خدشہ ہے ۔۔عدالت سے استدعا ہے کہ علی جہانگیر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے۔

(جاری ہے)

ملزم پرمہنگے داموں شئیرز فروخت کر کے سرکاری اداروں کو چالیس ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔

علی جہانگیرصدیقی نیب کی جانب سے نوٹس موصول ہونے کے باجود تفتیش میں تعاون نہیں کررہے ۔۔عدالت میں ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی منظوری کے بغیر فارن ایکسچینج سے متعلق انکوائری نہیں ہوسکتی۔ نومبر 2012میں شیئرزمنتقل ہوئے علی جہانگیر 2010میں بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مستعفی ہوچکے تھے ۔امریکا میں سفیر نامزد ہونے پر سیاسی مخالفین نے پروپیگنڈا شروع کردیا ہے ۔علی جہانگیر صدیقی کا نام ای سی ایل شامل کرنے کی درخواست بدنیتی پرمبنی ہے۔ عدالت نے علی جہانگر صدیقی کو نیب تفتیش میں مکمل تعاون کا حکم دیا جبکہ عدالت نے نیب کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 مئی تک مزید سماعت ملتوی کردی