کراچی ،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 13ملزمان گرفتار ،اسلحہ و منشیات برآمد

جمعرات 3 مئی 2018 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے کارکن اور گینگ وار کے ٹارگٹ کلر سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،ایمونیشن اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق رضویہ کے علاقے سے رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کا کارکن فہد حسین کو گرفتار کیا ملزم منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث ہے،مومن آباد سے گینگ وار کے ٹارگٹ کلر تبریز کو گرفتار کیا،ملزم فقیر کالونی،شہاب لین لیاری،سعید آباد اور بلدیہ ٹاون کے علاقوں میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے،زمان ٹاون،کورنگی،الفلاح اور شاہ فیصل کالونی سے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی کی وارداتوں میں ملوث11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،ایمونیشن،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے،گرفتار ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے ہولیس کے حوالے کر دیاہے ۔