وزیر داخلہ سندھ کی کراچی پریس کلب آمد ، اراکین و صحافیوں سے ملاقات

جمعرات مئی 20:29

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے جمعرات کو کراچی پریس کلب کا دورہ کیا ، پریس کلب کے اراکین اور صحافیوں سے ملاقات کی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب اراکین اور انتظامیہ کی جانب سے وزیر داخلہ سندھ کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل انور خان سیال نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا روز اول سے ہی قلم اور قلم کاروں سے مظبوط رشتہ ہے اور آزادی اظہار کے لئے حکومت سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی دل و جان سے کوشاں ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے صحافی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کے مسائل و شکایات کے ازالے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور صحافت کے شعبے سے وابستہ افراد کا تحفظ اولین ترجیعات میں شامل ہے۔ پریس کلب کے اراکین کی جانب سے وزیر داخلہ سندھ کا پریس کلب آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صحافی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی اورپیغام محبت بانٹنے کے لئی ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔