رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات مئی 20:29

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) پاکستان رینجرز ((سندھ)) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رضویہ کے علاقے میں ریجنرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فہدحسین کو گرفتار کیا جس کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے۔ ملزم منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔ مومن آباد کے علاقے میں رینجزز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم تبریز کو گرفتار کیا جس کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

ملزم فقیر کالونی، شہاب لین لیاری،، سعیدآباد اور بلدیہ ٹائون کے علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔ زمان ٹائون، کورنگی انڈسٹریل ایریا، الفلاح اور شاہ فیصل کالونی کے علاقوں میں ریجنرز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزم شوکت، صادق، محمد کاشف، امداد علی، علی محمد، غفار، نزیر احمد عرف ناریجو، منیر احمد اور محمد حمزہ کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ملزم اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اسطرح زمان ٹائون اور کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں ریجنرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد خان عرف خانو اور رحمان خان کو گرفتار کیا جو منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلح، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہیں اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔