تھانہ پولیس کھوئیرٹہ کامنشیات فرشووں کے خلاف کریک ڈائون ‘شراب کے نشے میں دھت منا بھائی اپنی دو ساتھیوں سمیت گرفتار

تین بوتل شراب برآمد‘ میڈیکل کے بعد مقدمہ درج‘ ایک اور کاروائی کے دوران سوزوکی سے ایک کلوچرس برآمد دو منشیات فروش گرفتار

جمعرات مئی 20:33

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) تھانہ پولیس کھوئیرٹہ کامنشیات فرشووں کے خلاف کریک ڈائون ‘شراب کے نشے میں دھت منا بھائی اپنی دو ساتھیوں کے ہمراہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا تین بوتل شراب برآمد میڈیکل کے بعد مقدمہ درج‘ ایک اور کاروائی کے دوران سوزوکی سے ایک کلوچرس برآمد دو منشیات فروش گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ میں مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی عرفان سلیم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھا نہ طارق محمود نے ہمراہ تفتیشی آفسر سردار تاصف،ملک آزاد،ڈی ایف سی ابرار مرزا،راجہ اخمل، دلشاد قمر، محمد نوید نے دوران گشت پڑتال اسلحہ منشیات بھروٹھ سیدپور کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران کھوئیرٹہ کی طرف سے آنے والی سوزوکی نمبرAJK/380کومشکوک جان کر تلاشی لی تو اس میں سوارشہزاد شاہ ولد صغیر شاہ اور ابرار ولد افسرسا کنان محجوال کے قبضہ سی1060گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ CNSA/9Cکے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیا جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران مناُ بھائی اپنے دو ساتھیوں سمیت شراب کے نشے میں روڈ پر سرعام غل غپاڑہ کرتے ہو ئے ملزمان کے خلاف گیارہ شراب نوشی اور منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حوالات بند کر کے تفتیش شروع کردی ۔