مظفرآباد‘راجہ قیصر کا قتل سانحہ ہے،قاتلوں کو سزاملنی چاہے‘راجہ محمد ممتاز

برادریوں کو برادریوں سے لڑانے والے نہ صرف ریاست کے دشمن ہیں بلکہ اسے خانہ جنگی کی طرف لے جارہے ہیں،ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے

جمعرات 3 مئی 2018 20:33

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) راجہ قیصر کا قتل سانحہ ہے،قاتلوں کو سزاملنی چاہے،برادریوں کو برادریوں سے لڑانے والے نہ صرف ریاست کے دشمن ہیں بلکہ اسے خانہ جنگی کی طرف لے جارہے ہیں،ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے،راجہ قیصر کے قتل کا صدمہ ہے اورمقتول کے ساتھ ہماری دوہری رشتہ داریاں ہیں،ان خیالات کا اظہار سیاسی وسماجی رہنما راجہ محمد ممتاز خا ن نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ کھاوڑہ پرامن علاقہ ہے اسے بدنام کرنے کیلئے چند عناصر سرگرم ہیں،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے جس طرح کمال مہارت کے ساتھ ملزم راجہ شاداب کی گرفتاری عمل میں لائی یہ احسن اقدام ہے،ہم یہی چاہتے ہیں کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہولیکن کچھ لوگ اسے ہوا دے کراپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں،انتظامیہ،حکومت ایسے عناصر کے خلاف حرکت میں آئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ جب چھوٹے چھوٹے معاملات پر ہم لوگ توجہ نہیں دیتے تو اس طرح کے سانحہ رونما ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جو بھی اس واقع میں ملوث ہے اسے سزاملنی چاہے لیکن کسی کے ساتھ ظلم وزیادتی ناقابل برداشت ہے،پولیس نے کچھ ایسے نوجوان کو بھی ایف آئی آر میں ملوث کیا ہے جو اس واقعہ میں موجود نہیں تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کو چاہیے کہ وہ تحقیق کر کے اصل ملزمان کے گریبان میں ہاتھ ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :