ماہ اپریل میں ضلع بھرمیں 2063 حادثات میں2067 افراد کو ریسکیو کیاگیا‘رانااعجاز احمد

جمعرات 3 مئی 2018 20:15

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 شیخوپورہ کی کارکردگی ہمیشہ کی طرح گزشتہ ماہ بھی مثالی رہی۔ ریسکیو1122 شیخوپورہ کویکماپریل2018سی30اپریل2018 تک مجموعی طور پر19738 فون کالز موصول ہوئیںجن میں سے 2063ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان میں752روڑ ٹریفک ایکسیڈنٹس ،956میڈیکل ایمرجینسیز،114آگ لگنے کے واقعات،58کرائم کیس، 05ڈوبنے کے واقعات ،01عمارتیں گرنے کے واقعات اور 177متفرق ایمرجنسیزتھیں۔

ان تمام ایمرجینسیزمیں 6.86 منٹ اوسطاًًٹائم برقرار رہا۔ ریسکیو1122 شیخوپورہ نے بروقت رسپانس کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپر 2067لوگوں کو ریسکیو کیاجن میں 207افرادکوموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ1806افراد کو ابتدائی طبی امداددیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیاان میں 54افراد ایسے بھی تھے جو موقع پر ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلع شیخوپورہ سے کل705مریضوں کو لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال شیخوپورہ سے 295، مدر اینڈچلڈرن کمپلیکس سی130، تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مریدکے سے 171اور تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال صفدرآباد سے 27، تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال شرقپورشریف سی82مریضوں کولاہور کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔اس موقعہ پر انچارج ریسکیو 1122 شیخوپورہ انجینئیررانااعجاز احمد کاکہناتھاکہ ریسکیو1122کسی بھی ایمرجنسی یاسانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ ریسکیو 1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوا م کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :