مقبوضہ کشمیر میںبھارتی پولیس نے امت اسلامی کے سربراہ قاضی یاسر کو اسلام آباد قصبے سے گرفتار کرلیا

جمعرات 3 مئی 2018 20:15

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی پولیس نے امت اسلامی کے سربراہ قاضی یاسر کو اسلام آباد قصبے سے گرفتار کرلیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امت اسلامی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں قاضی یاسر کی بار بار کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلاجواز گرفتاریوں سے آزادی پسندرہنمائوں کے جذبے ہرگز متزلزل نہیں کیے جاسکتے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ گزشتہ گیارہ روز کے دوران قاضی یاسر کو چوتھی مرتبہ گرفتار کیا گیا ۔ ترجمان نے پارٹی سربراہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ دریں اثنا امت اسلامی کے ترجمان نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں سمیر احمد اور عاقب خان کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے مسلسل قتل سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ بھارت کو کشمیریوں سے نہیں بلکہ یہاں کی سرزمین سے دلچسپی ہے۔