محمد صلح رائٹرز کا سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے ،ْپہلے افریقی کھلاڑی بن گئے

صلاح نے ایف ڈبلیو اے کے 400 ممبران کے 90 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ،ْ فٹبال رائٹرز ایسوسی ایشن

جمعرات مئی 20:15

محمد صلح رائٹرز کا سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے ،ْپہلے افریقی ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) رائٹرز فٹ بال ایسوسی ایشن نے مصر اور لیور پول کے اسٹار فارورڈ محمد صلح کو فٹ بالر آف دی ایئر قرار دے دیا جس کے ساتھ ہی وہ یہ اعزاز پانے والے پہلے افریقی کھلاڑی بن گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہیں ایک سیزن میں نمایاں کارکردگی پر اس اعزاز سے نوازا گیا جہاں انہوں نے لیور پول کی جانب سے اپنے حالیہ اور ڈیبیو سیزن میں مجموعی طور پر تمام ایونٹس کے 48میچوں میں 43گولز اسکور کر چکے ہیں۔

فٹ بال رائٹرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ صلاح نے ایف ڈبلیو اے کے 400 ممبران کے 90 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے جس کی بنا پر وہ ایوارڈ کے حقدار قرار پائے۔یہ ایوارڈ 948 سے دیا جا رہا ہے اور صلح یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے افریقی فٹبالر ہیں۔مانچسٹر سٹی کے مڈ فیلڈر کیون ڈی برون کو 20 ووٹ کم ملے جبکہ ٹوٹنہم کے اسٹرائیکر ہیری کین تیسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

ایوارڈ کے چیئرمین پیٹرک بارکلے نے کہا کہ یہ 69-1986 کے بعد سب سے مشکل مقابلہ تھا جہاں ہمیں گزشتہ ہفتے تک صلح اور کیون ڈی برون کے درمیان انتخاب میں شدید شش و پنج کا شکار تھے لیکن مصری کھلاڑی نے اپنی فتح گر کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھا اور روما کے خلاف دو گول اسکور کر کے خود کو اس ایوارڈ کا اہل ثابت کردیا۔واضح رہے کہ صلاح نے اس سے قبل گزشتہ ماہ پروفیشنل فٹ بالرز ایسوسی ایشن پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :