سری لنکا کرکٹ بورڈ کی مایہ ناز فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا کو ٹیم میں واپسی کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت

جمعرات 3 مئی 2018 20:23

سری لنکا کرکٹ بورڈ کی مایہ ناز فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا کو ٹیم میں واپسی ..
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) سری لنکا کرکٹ بورڈ نے مایہ ناز فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا کو ٹیم میں واپسی کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد ان کے انٹرنیشنل مستقبل پر مزید شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ کے صدر تھیلانگا سوماتھیپالا نے اپنے بیان میں کہا کہ سلیکٹرز مالنگا کو دوبارہ ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں اور فاسٹ بائولر صرف ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر ہی ٹیم میں کم بیک کر سکتے ہیں، اگر انہوں نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ نہیں کھیلا تو سلیکٹرز ان کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے ہم اس کا احترام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :