جوبلی اور جیریز کے درمیان ٹریول انشورنس کا معاہدہ طے پاگیا

جمعرات 3 مئی 2018 19:02

جوبلی اور جیریز کے درمیان ٹریول انشورنس کا معاہدہ طے پاگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) جوبلی اور جیریز کے درمیان ٹریول انشورنس کا معاہدہ طے پاگیا۔ تفصیلات کے مطابق صف اول کے انشورنس انڈسٹری کے ادارے جوبلی جنرل انشورنس اور ٹریولنگ سروسز جیریز کے درمیان ٹریول انشورنس پراڈکٹ کی فراہمی کے سلسلے میں ایگریمنٹ سائن کی تقریب جوبلی ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی جس میں جوبلی جنرل انشورنس کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر احمد جیریز کے وائس چیئرمین امین ولی اور دونوں جانب کے ایگزیکٹو اور پراجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کے ارکان نے شرکت کی۔

اس موقع پر جوبلی کے ایم ڈی اور سی ای او طاہر احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ چیریز جیسے با اعتماد ادارے کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

(جاری ہے)

جیریز صارفین کو ٹریولنگ انشورنس کی جدید سہولتیں فراہم کریں گے۔ یورپی ممالک میں ٹریولنگ انشورنس کا تناسب زیادہ ہے جبکہ پاکستان میں انشورنس کے سلسلے میں شہریوں میں آگہی کم ہے۔

جوبلی اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ جیریز کے وائس چیئرمین امین ولی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیریز صارفین کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ جوبلی کے ساتھ معاہدے سے صارفین کو ڈور اسٹیپ پر ٹریولنگ انشورنس کی سہولتیں دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اندرون یا بیرون ملک سفر کیلئے ٹریول انشورنس وقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :