پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن( کل) منایاجائیگا

جمعرات مئی 19:02

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن( کل) 4 مئی بروز جمعة المبارک کو منایاجائے گااس دن کی مناسبت سے احمدیارسمیت ملک بھر میں مختلف اداروںکے زیراہتمام پروگرامز ،کانفرنسزاور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی جن سے مقررین پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فائر فائٹر ز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس دن کی اہمیت اور فائر فائٹنگ کے بارے میں شعور اجاگر کریں گے الیکٹرانک میڈیا پروگرامزنشر اور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے

متعلقہ عنوان :