نیب راولپنڈی زیر اہتمام ’’شفافیت اور پائیدار قواعد و ضوابط بہتر اسلوب حکمرانی کی کلید‘‘ کے عنوان سے نیشنل لائبریری اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد

جمعرات 3 مئی 2018 19:06

نیب راولپنڈی زیر اہتمام ’’شفافیت اور پائیدار قواعد و ضوابط بہتر اسلوب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے ’’شفافیت اور پائیدار قواعد و ضوابط بہتر اسلوب حکمرانی کی کلید‘‘ کے عنوان سے نیشنل لائبریری اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایات کے مطابق نیب ملک سے کرپشن کے خاتمہ، احتساب کے عمل کو یقینی بنانے اور ان سب پر عملدرآمد اور پراسیکیوشن کے ساتھ ساتھ لوگوں میں بدعنوانی کی لڑائی کے خلاف آگاہی پیدا کر رہا ہے۔

ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے کہا کہ نیب بلا تخصیص احتساب پر یقین رکھتا ہے، پوری توجہ بدعنوانی کیسز پر ہے، نہ کے چہروں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو پیسہ ملکی ترقی کے لئے مختص تھا وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنانے کے لئے استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کئی سال تک تعمیراتی منصوبوں میں تاخیر کے باعث لاگت کئی گنا بڑھ جاتی ہے جس سے قومی خزانے کو کثیر نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

ڈی جی نیب راولپنڈی نے کہا کہ کرپشن سے آگاہی کے لئے منظم مہم کا آغاز کیا جس میں باالخصوص نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے اس سلسلہ میں نیب نے کرپشن کے خلاف جنگ کے عنوان سے یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں میں سیمینارز منعقد کرائے اس پلیٹ فارم کے تحت مضمون نویسی، پینٹگز، پوسٹر سازی، مباحثوں کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد نوجوانوں کے اندر بدعنوانی کے خلاف استعداد پیدا کرنا ہے، کرپشن سے محفوظ رہنے کیلئے عوامی سطح پر بدعنوانی کی روک تھام کے لئے نیب نے مخلتف یونیورسٹیوں میں سیمینار کروائے۔

انہوں نے کہا کہ نیب پوری طرح سے اپنی قومی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ سابق ڈی جی نیب خالد اقبال، سابق چیئرمین واپڈا شکیل درانی، ماجد اقبال اور علی تیمور نے بھی خطاب کیا۔