فاٹا اصلاحات سے فاٹا کے نوجوانوں کو بری، بحری اور فضائی افواج اور زندگی کے دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملے گا،کیپٹن (ر) محمد صفدر

جمعرات 3 مئی 2018 19:06

فاٹا اصلاحات سے فاٹا کے نوجوانوں کو بری، بحری اور فضائی افواج اور زندگی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات سے فاٹا کے نوجوانوں کو بری، بحری اور فضائی افواج اور زندگی کے دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان سب کا ہے، کسی خاص طبقے یا علاقے کا نہیں، فاٹا کے عوام تک بھی ملکی ترقی کے ثمرات پہنچنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اصلاحات کے لئے کمیٹی قائم کی تھی جس کی تکمیل ہونے جا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب کسی کام کا آغاز کر دیا جائے تو وہ پایہ تکمیل تک پہنچ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس کام میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔