Live Updates

حکومت کی جانب سے اعلان کردہ فاٹا اصلاحات پر اب فوری عمل ہونا چاہیے،شیریں مزاری

جمعرات 3 مئی 2018 19:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ فاٹا اصلاحات پر اب فوری عمل ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کا انضمام پاکستان کی مضبوطی اور وفاق کی علامت ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات