سعودی عرب سے 150 پاکستانی بے دخل

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات مئی 18:10

سعودی عرب سے 150 پاکستانی بے دخل
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) سعودی عرب سے 150 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق بے دخل کیے جانے والے اِن پاکستانیوں کے کیس گزشتہ دس سال سے سعودی عرب میں چل رہے تھے ۔ ان کیسز کو ختم کرکے پاکستانیوں کو واپس اُنکے وطن بھیج دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

150 پاکستانی آج سعودی ایئر لائن کی پرواز 734 سے لاہور پہنچ گئے ہیں ۔ ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافروں نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکام نے 10 سال کیس لڑنے کے باوجود ہمارے خلاف فیصلہ دیا اور ہمیں بے دخل کردیا گیا جب کہ لاہور ایئرپورٹ پر ہمارے سامان میں سے موبائل فون بھی غائب کردیئے گئے ہیں۔