پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ، گورنرسندھ
عالمی سطح پر معاشی تعاون کیلئے تعلقات قائم ہیں ،معاشی صورتحال کے تجزیہ کیلئے فنی مہارت کی ضرورت ہے،سیمینار سے خطاب
جمعرات 3 مئی 2018 19:07
(جاری ہے)
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ تجارت کے فروغ ،معاشی پیداوار بڑھانے کی حوصلہ افزائی ، پر کشش غیر ملکی سرمایہ کاری اور پاکستانی بزنس کی حمایت فنی مہارت سے ہی ممکن ہے ، معاشی سفارت کاری سے روایتی سفارت کے برعکس براہ راست خوشحالی ، معاشی صلاحیتوں کے استحکام اور قومی معاشی مفادات کی بہترین حفاظت ہو سکتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج کے عالمی معاشی دور میں چین کا ون روڈ ون بیلٹ ایک نہایت زبردست منصوبہ ہے، 2013 ء میں چین نے دنیا کے سامنے قدیم شاہراہ ریشم کی بحالی کے لئے اس پر بڑے پیمانے پر انفرااسٹرکچر کی ترقی کا کام شروع کیا اور شاہراہ ریشم کے ارد گرد پورٹس کی تعمیر شروع کرائی یہ منصوبہ پاکستان سے ہو کر گذررہا ہے جسے چین پاکستان اقتصادی راہداری کا نام دیا گیا ہے چین کی اپنی پالیسی کے تحت جاری منصوبے دنیا بھر میں پر کشش اہمیت کے حامل ہیں اور اس کے پاکستان پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ،سی پیک کی تکمیل سے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہونگے ، وسیع سڑکیں ، ریلوے ، پورٹس اور توانائی کے منصوبوں سے پورے پاکستان میں خوشحالی یقینی ہے ، سی پیک کے ذریعہ اگلے 15 برس میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں غیر معمولی اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ قومی سیکیورٹی اور معیشت کا براہ راست تعلق ہے اور دونوں کی مضبوطی سے نا قابل تسخیر دفاع یقینی بنایا جا سکتا ہے ، میری ٹائم سیکٹر کسی بھی ملک میں وسیع فائدے اور وسیع ترقی کا حامل ہوتا ہے اس ضمن میں موجودہ حکومت عوام کی رائے سے میری ٹائم کی ترقی کے لئے کام کررہی ہے جس کا مظاہرہ قومی میری ٹائم پالیسی میں واضح دیکھا جا سکتا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.