وقار مہدی اور قیصر نظامانی کی شہناز صدیقی کے گھر جاکر تعزیت

جمعرات 3 مئی 2018 19:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور ٹی وی سے منسلک معروف اداکار قیصر خان نظامانی نے مرحوم شہناز صدیقی کے گھر جا کر ان کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تعزیتی خط بھی پیش کیا ،جس میں مرحوم شہناز صدیقی کی ثقافتی خدمات کو سرہاتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی گئی۔