پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے رہنماؤ ں کا ملک منور کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 3 مئی 2018 19:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر وصوبائی وزیر سعید غنی، ایم پی اے جاوید ناگوری، اقبال ساند، وقاص شوکت ،سردار نزاکت اور شکیل چوہدری نے چینل فائیو خبریں گروپ آف نیوز پیپر کے بیورو چیف ملک منور کی والدہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومہ کی درجات کی بلندی اور سوگوار لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔