Live Updates

بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ پہنچنے پر بھر پور استقبال کریں گے،ملک ابرار

جمعرات 3 مئی 2018 19:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی کونسل کے ممبر ملک ابرار،محمد یونس کاسی ،اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر جعفر جارج ، جنرل سیکرٹری چیترومل ماترے ، سیکرٹری اطلاعات حنا گلزار ، پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر غزالہ گولہ ، سیکرٹری جنرل زرینہ زہری ، سیکرٹری اطلاعات نوشین پطرس نے کہا ہے کہ شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کے بیٹے اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے جیالے بھر پور استقبال کریں گے اور 4مئی کا جلسہ ثابت کریگا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی بلارنگ و نسل خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے جب بھی پارٹی برسراقتدار آئی عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کئے پیپلز پارٹی نے ملک کو 1973ء کا متفقہ آئین دیا لاکھوں خواتین کو گھر بیٹھے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے نقد رقوم فراہم کی جارہی ہیں جس سے وہ اپنے گھروں کا چولہا جلاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم پرست نے اپنے دور حکومت میں عوام کی خدمت کی بجائے اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کیا عوام 2018ء کے انتخابات میں ووٹ کے ذریعے انکا احتساب کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ 4مئی کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ بلوچستان سے نفرتوں کے خاتمے اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا جلسے سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اوردیگرمرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کرینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات