ملیر اور کورنگی میں فائرنگ سے 2افراد زخمی ،خاتون جھلس کر شدید زخمی

مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، ٹارگٹ کلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا

جمعرات 3 مئی 2018 19:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں خاتون جھلس کر شدید زخمی ہو گئی،جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے چھاپے جاری شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، ٹارگٹ کلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا، ملیر اور کورنگی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر کوسٹ گارڈچورنگی کیقریب گھر میں کام کے دوران ایک خاتون جلھس کر شیدید ذخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا،پی آئی بی کالونی پولیس نے پرانی سبزی منڈی میں کاروائی کرتے ہوئے مشتاق عرف پالا کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کے ہیروئن کے تین سو ٹوکن برآمد کر لئے،،نارتھ ناظم آباد پولیس نے اسٹریٹ کرمنل نسیم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا،کلری پولیس نے ٹارگٹ کلر رضوان ٹوپی کو گرفتار کرکے اسلحہ اور رائفل گرنیڈ برآمد کرلیا پولیس نے ملزم کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے،ملیر ندی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 01 شخص ذخمی ہوگیا،پولیس نے زخمی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا،،کورنگی 05 نمبر جمعہ باذار کیقریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔