بحریہ ٹاؤن کراچی کی ریحا سینی گولڈ پلیکس نے نئی فلم اوینجرز انفینٹی وار کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد

جمعرات 3 مئی 2018 20:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) بحریہ ٹاؤن کراچی کی ریحا سینی گولڈ پلیکس نے نئی فلم اوینجرز انفینٹی وار کی رنگارنگ تقریب منعقد کی جس کی میزبانی کے فرائض سپر ماڈل حرا حسین نے انجام دئیے۔ اس تقریب کو منقعد کرنیوالی اور روح رواں آحل ایونٹکس مینجمنٹ کمپنی تھی جس میں بحریہ ٹاؤن کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایڈمرل( ر)احمد حیات ، بریگیڈئیر ریٹائرڈ حسن رفیع، ڈائریکٹر سیل اینڈمارکیٹنگ ڈائریکٹر سنی گولڈ پلیکس سنیما ساجد الیاس نے شرکت کی جبکہ بحریہ ٹاؤن کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایڈمرل( ر)احمد حیات ،مہمان خصوصی تھے۔

اس کے علاوہ بحریہ ٹاؤن کے منتظمین اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اس تقریب کی منعقد کرتے وقت آحل ایونٹکس نے ملک کے معروف ماڈلز ، کریکٹر ، سماجی شخصیات اور دیگر کو دعوت دی تھی تاکہ گولڈ پلیکس سنیما کی پر رونق تقریب کو چار چاند لگا سکے۔

(جاری ہے)

تقریب سے قبل مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ گزشتہ ایک ماہ سے ٹکٹوں کی فروخت جاری تھی جو کہ دس ہزار ریکارڈ ٹکٹس فروخت ہوئے ۔

گولڈ پلیکس سینما کی جانب سے ٹکٹ کے ساتھ ساتھ سوزوکی کی جانب سے سیاز کی کے لئے قرعہ انداز کے کوپن مفت تقسیم کے گئے۔ اس موقع پر بحریہ ٹاؤن کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایڈمرل( ر)احمد حیات نے قرعہ اندازی کے کوپن نکالا جس میں ایک سوزوکی سیاز کی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی غانیہ نامی خوش نصیب لڑکی کے حوالے کی گئی۔ اس موقع پر غانیہ کا کہنا تھا کہ اس یقین ہی نہیں آرہا کہ اتنے بڑی تعداد میں آنے والوں میں ان نام نکلا اور انہیں سوزکی کی نئی ماڈل خوبصورت گاڑی ملی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اس کا لکی ڈے تھاغانیہ کا کہنا تھا سینی گولڈ پلیکس اور بحریہ ٹاؤن کا شکریہ ادا کر تی ہوں جس نے مجھے موقع فراہم کیا اورمجھے کار ملی ۔ آحل ایونٹکس کے چیف ایگزیکیٹیو ذیشان شیخ نے اس موقع پر بتایا کہ بحریہ ٹاؤن ہمیشہ ورلڈ کلاس ایونٹ منقعد کراتی ہے۔ اور عوام کو سہولیات دینا بحریہ ٹاؤن کا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کراچی کی عوام اور بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کو ایسے یاد گار لمحات دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہئے۔

اور اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ سینی گولڈ پلیکس کی تیزی سے پھیلتی ہو ئی شہرت اور عوام میں پسندیدگی ہے۔ دنیا کے پر تعیش ترین سینی گولڈ پلیکس میں دنیاکا بہترین بارکوDP4K پروجیکٹر ،فورہارکنیس سلورسکرین ،جدید ترین فوروے ڈیجیٹل 7.1QSC ساؤنڈ سسٹم ،پلیٹینم ،گولڈ اور ریڈ تھیٹرز ،فیملی باکسز ،گولڈ ریسٹورنٹ ،لابیز ،فوڈکورٹ اور کنسیشن کاؤنٹرزاس سینما کی نمایا ں خصوصیات میں شامل ہیں ۔بین الاقوامی معیار کے فاسٹ فوڈآؤٹ لیٹس شاپس اور منفرد کھانے کے کاؤنٹر اس کا اہم حصہ ہیں ۔بحریہ ٹاؤن نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیاء کا سب سے بڑا پرائیوٹ رئیل اسٹیٹ ڈویلپر ہے جو اپنے پر تعیش طرز زندگی کے سبب پاکستان کا مقبول ترین رئیل اسٹیٹ برانڈ ہے ۔