انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا

جمعرات 3 مئی 2018 20:36

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر،سعودی ریال، یواے ای درہم اورچینی یوآن کی قدر میںاستحکام جبکہ یورواوربرطانوی پائونڈ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.60روپے اورقیمت فروخت115.65روپے پرمستحکم رہی ۔

جمعرات کواوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.20روپے اور قیمت فروخت118.70روپے پر مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

یوروکی قدرمیںمزید70پیسے اور برطانوی پائونڈکی قدرمیں مزید80پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید142.70روپے سے گھٹ کر141.60روپے اور قیمت فروخت143.80روپے سے گھٹ کر143.10روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید161.80روپے سے گھٹ کر161.00روپے اور قیمت فروخت163.30روپی سے گھٹ کر162.50روپے ہوگئی۔

بدھ کوسعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدرمیں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.60روپے اور قیمت فروخت31.90روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.40روپے اور قیمت فروخت32.70روپے پرمستحکم رہی۔چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پر مستحکم رہی۔