ایف پی سی سی آئی کا انجینئر نگ ڈیویلپمنٹ بو رڈ کو بند کر نے کے معاملے پر گہر ی تشو یش کا اظہار

جمعرات 3 مئی 2018 20:36

ایف پی سی سی آئی کا انجینئر نگ ڈیویلپمنٹ بو رڈ کو بند کر نے کے معاملے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر نے انجینئر نگ ڈیویلپمنٹ بو رڈ (EDB)کو بند کر نے کے فیصلے پر اپنی گہر ی تشو یش کاا ظہار کیا ہے اور اسے انڈسٹری مخالف اقدام قرار دیا ہے جس سے انجینئر نگ کی صنعتی تر قی پر اثر ہو گا اور خصو صاً آٹو انڈ سٹر ی کیلئے تبا ہ کن ہو گا ۔

انہو ں نے کہاکہ EDB انجینئر نگ سیکٹر کی تر قی میں اہم کردار ادا کر تا ہے جو نہ صرف اپنی مقامی صنعت کو تحفظ دے رہا ہے اس کے علا وہ انجینئر نگ سیکٹرمیں کا فی مراعات بھی دے رہا ہے ۔کا فی سالو ں میں انجینئر نگ انڈسٹر ی نے کا فی تر قی کی ہے خاص طور پر مو ٹر ز وہیکل ، ڈیز ل انجن ، الیکٹرک ٹرا نسفارمر ، سوئچ گیئر ، الیکٹرک میٹر ، الیکٹرک کی گھر یلو استعمال کی چیز یں ، سلا ئی مشینو ں کی پیداوار میں کا فی اضا فہ ہو ہے ۔

(جاری ہے)

مظہر علی نا صر نے کہاکہ با وجو د اس کے کہ انجینئر نگ سیکٹر کا ایکسپورٹ میں 1فیصد سے 2فیصد حصہ ہے اور ملک کی درآمد ت میں اس کا حصہ 30فیصد ہے ۔ EDBکو ختم کر نے کے عمل سے ملکی صنعتی تر قی کے اہداف حاصل کر نامشکل ہو جا ئے گا اور پچھلے 5سالو ں کی ترقی پر یہ فیصلہ اثر انداز ہو گا ۔ انہو ںنے حکومت پر زور دیتے ہو ئے کہاکہ بجا ئے اس کے کہ EDBکو ختم کیا جا ئے اسے عالمی تقا ضو ں کے مطابق اس کی تنظیم نو اور بحالی کی جا ئے کیونکہ اس کا مو جو دہ ٹیکس سے متعلق تجا ویز دینے کے علاوہ فیصلو ں کے علاوہ انڈ سٹر ی تک محدود رکھا جا ئے جس میں آٹو سیکٹر بھی شامل ہو ں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 10سالو ں میں EDBنے 2007اور 2016میں دو مر تبہ آٹو پا لیسی دی جس سے آٹو انڈسٹر ی میں تر قی ہو ئی اورمقا بلہ سا زی بڑھی ۔ مظہر نا صر نے کہاکہ کا رکر دگی اور میر ٹ کی بنیا دوں پر EDBمیں ٹر انسپر نسی کی بنیا دوں پر کام ہو نا چا ہیے تا کہ انجینئر نگ سیکٹر کی پاکستان میںوسعت ہو اور عالمی ما رکیٹ میں پاکستان اس کا مقا بلہ کر دکے کیونکہ پاکستان کی مستقبل میںشر ح نمو انجینئر نگ سیکٹر پر انحصار کر تی ہے اور یہ گھر یلو اور چھو ٹے پیما نو ں کی صنعتو ں پر وسیع پیما نے پر روزگار فرا ہم کر تی ہے۔

EDBکی ذمہ داریا ں کسی دو سرے ادارے کو منتقل کر نے سے بڑ ے پیما نے کی مینو فیکچر نگ بلخوص آٹو سیکٹر ز پر اثر انداز ہو گا اور دیگر سیکٹر وں میں سر ما یہ کاری پر بھی اثر انداز ہو گا۔ مظہر علی نا صر نے یقین دلایا کہ ایف پی سی سی آئی EDB کی بحالی کی مکمل حمایت کر تی ہے اور اس کے بو رڈ ز آف ڈائریکٹرو ں کی ازسر نو تشکیل کی جا ئے جس میں پرائیوٹ سیکٹر کے نما ئندگان ، بو رڈ آف انو سمنٹ اور پاکستان انجینئر نگ کو نسل کے نما ئند ہ بھی ہو نے چا ہیے۔

متعلقہ عنوان :