انتخابات ایک ڈیڑھ ماہ کیلئے ملتوی ہو سکتے ہیں،عمران خان

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات مئی 18:12

انتخابات ایک ڈیڑھ ماہ کیلئے ملتوی ہو سکتے ہیں،عمران خان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03مئی 2018ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات ایک ڈیڑھ ماہ کیلئے ملتوی ہو سکتے ہیں،،چوہدری نثار سے ملاقات کے حوالے سےسوال کا جواب گول کر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معلق پارلیمنٹ ملک کے اچھی نہیں ہو گی۔ ملک میں عام انتخابات 2018ء ایک یا ڈیڑھ مہینے کیلئے ملتوی ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان سےدوران انٹرویو جب سوال ’’کیا عمران خان اور چودھری نثار میں ملاقات ہو چکی ؟‘‘ پوچھا گیا تو عمران خان نے سوال کا جواب ہی گول کرگئے۔۔عمران خان نے الزام عائد کیا کہ الیکشن2013ء کے انتخابات میں نواز شریف کو فوج کی مدد حاصل تھی۔ بہت سوچ سمجھ کر الزام لگا رہا ہوں کہ الیکشن میں پنجاب کے ایک بریگیڈیئر لیول کے افسر نے نوازشریف کی بہت مدد کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سیاسی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں توپتہ چل جائے گا کہ فوج اور عدلیہ کا لاڈلا میں نہیں نواز شریف رہا ہے۔