ہنگومیں تفتیشی افسران میں بہترین کارکردگی پر توصیفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم

جمعرات 3 مئی 2018 20:37

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ہنگومیں تفتیشی افسران کو بہترین کارکردگی اور اعلیٰ میعارتفتیش کے اعتراف میں توصیفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ہنگواس سلسلے میں انوسٹی گیشن دفتر ہنگو میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن ضلع ہنگو ارشدمحمود نے سنگین نوعیت جرائم کے ان ٹریس کیسسز میں اصل ملزمان کو بے نقاب کرکے انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنے اور جدید طریقوں پر مبنی صاف اور شفاف تفتیش کرنے کے اعتراف میں تفتیشی افسران اور اہلکاروں کو پیشہ ورانہ خدمات کے پیش نظر بہترین کارکردگی پر توصیفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔

تھانہ سٹی ہنگو کے انچارج انوسٹی گیشن انسپکٹرعلی احمد،ایس آئی گل شبراز،ایس آئی نعمت اللہ خان اورایچ سی آصف خان جنہوں نے علاقہ کرمے والوں کلے میں تین بہنوں کے قتل میں ملوث اصل ملزمان کوجدیدسائنسی آلات کے ذریعے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اور تھانہ بلیامینہ کے انچارج انوسٹی گیشن ایس آئی عبدالرحمن خان،ایچ سی محمدشعیب اورLHCعا لمزیب جنہوں نے تھانہ بلیامینہ کے حدودمیں اندھے قتل کا ڈراپ سین کرکے قتل میں ملوث اصل ملزمان کو گرفتارکرکے ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرکے ملزمان کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔

اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ارشدمحمود نے کہا کہ کسی بھی کیس میں ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانا انوسٹی گیشن افسران کے تفتیش پر منحصرہوتا ہے کہ وہ بغیرکسی لالچ اوردبائو کے بے گناہ افرادکوسزاسے بچاکراصل ملزمان کوبے نقاب کرکے عدالت کے کٹہرے میںلا کھڑا کریں۔اس کے علاوہ ٹیکنیکل انوسٹی گشن انچارج ایچ سی ظہیرالدین اورFCعظمت علی شاہ کوبھی بہترین کارکردگی دکھانے پرنقدانعام اورتعریفی اسنادسے نوازا گیا جبکہ انعام پانے والوں میں ایس آئی طارق عثمان ِکنسٹیبل رومان،میرجنگ اورنورجان بھی شامل ہیںً