امریکی سفارتخانہ کوایئر یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک پر فخر ہے، جان ہوور

جمعرات 3 مئی 2018 19:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) امریکی سفارتخانہ کے ڈپٹی چیف آف مشن جان ہوور نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ کوایئر یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک پر فخر ہے،سفارتخانہ پاکستان کی قیادت کرنے کے لیے اگلی نسل تیار کرنے والے ایئر یونیورسٹی کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔پاکستانی اور امریکی جامعات کی شراکت نے ہمارے اساتذہ اور طالبعلموں کے درمیان تعلیمی میدان میں تعاون کے جذبے میں نئی روح پھونکی ہے ۔

یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو امریکی سفارتخانہ کی جانب سے ایئر یونیورسٹی میں انگریزی زبان کے نئے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ انگریزی زبان کی مہارتیں روزگار کے بہتر مواقع اور حصولِ تعلیم کے امکانات کی طرف گامزن کرتی ہیں، اور اسلام آباد کے مضافات سے تعلق رکھنے والے 100 نوجوانوں کو اب یہ موقعہ امریکی سفارتخانہ کی جانب سے ایئر یونیورسٹی میں شروع کیے گئے انگلش ایکسیس مائیکرو اسکالرشپ پروگرام کی توسط سے میسر آئے گا۔

(جاری ہے)

امریکی سفارتخانہ کے ڈپٹی چیف آف مشن جان ہوور نے نئے پروگرام کی افتتاحی تقریب کے موقع پر طالبعلموں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ اس موقع کو نئے خیالات کی تلاش اور ایک دوسرے سے سوالات پوچھنے کے لیے برو ئے کار لائیں۔ جان ہوور نے ایئر یونیورسٹی کے تعاون کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ کوایئر یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک پر فخر ہی اور سفارتخانہ پاکستان کی قیادت کرنے کے لیے اگلی نسل تیار کرنے والے ایئر یونیورسٹی کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

پاکستانی اور امریکی جامعات کی شراکت نے ہمارے اساتذہ اور طالبعلموں کے درمیان تعلیمی میدان میں تعاون کے جذبے میں نئی روح پھونکی ہے اورآج ہونہار طالبعلموں کی ایک اور کھیپ تیار دیکھ کر بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ایئر یونیورسٹی کی ڈین فیکلٹی آف ہیومنٹیز ڈاکٹر وسیمہ شہزاد اور وفاقی نظامت تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل حسنات احمد قریشی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ 2006 سے اب تک، 13000 سے زائد پاکستانی طالبعلموں نے 20 سی زیادہ مقامات پر منعقد کیے گئے انگلش مائکرپواسکالرشپ ایکسس پروگرام میں شرکت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :