اس سال isMay# باکس تبدیلی لا رہا ہے Yayvo.com کے ساتھ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 مئی 2018 18:47

اس سال isMay# باکس تبدیلی لا رہا ہے Yayvo.com کے ساتھ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مئی 2018ء) : ismay# اب کیا ہے؟ ایک کالا ڈبہ جس نے گذشتہ سال ہم سب کو تجسس میں ڈال دیا تھا، اس سال بھی یہ کالا ڈبہ کئی ہزار لوگوں کو بھیجا گیا۔ گذشتہ برس اس کالے ڈبے میں کئی چیزیں موجود تھیں ، پاکستان میں پہلی مرتبہ ماہ رمضان سے قبل ایک ای کامرس ایونٹ کروایا گیا جس میں شاپنگ ڈے کا اعلان کیا گیا۔ تاہم اس سال یہ ڈبہ پہلے سے بڑے سائز میں اور ایک نئے ٹوئسٹ کے ساتھ منظر عام پر آیا۔

اس ڈبے میں کچھ روزمرہ ضروریات کی ایسی اشیا موجود تھیں جو سو ملین سے زائد پاکستانیوں کی پہنچ سے دور ہیں، اس مرتبہ کا ismay# باکس معاشرے میں تبدیلی لانے کا ایک ذریعہ بنا۔ اس ڈبے میں موجود تمام اشیا جوڑوں میں بھیجی گئیں، جن میں سے ایک ایک چیز ڈبہ حاصل کرنے والے اور دوسری کسی ایسے ضرورت مند کی مدد کے لیے دی گئی جس کو ان چیزوں کی آپ سے زیادہ ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

رمضان کی روح کو تازہ رکھنے کے لیے ismay# ڈبے کو حاصل کرنے والے لوگوں کی معاشرے میں موجود ضرورت مندوں کے لیے بدلاؤ لانے اور اس بدلاؤ کو ان تک پہنچانے کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس ڈبے کو بنانے کے لیے جن برانڈز نے تعاون کیا ان میں L'Oréal, Garnier, Maybelline, Elmore, WB Hemani, Shield, Krone, Batik, Kapray, GSK , Mayfair, Teazuro, ZeroMoss, Studio by TCS, All my Tech, Bogo, Find my adventure, Symbios شامل ہیں۔

یہ ڈبہ ٹی سی ایف اور سیلانی ویلفئیر جیسی این جی اوز کی جانب سے ایک اُمید کا ذریعہ بنا۔ ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے لیے صرف ڈبے میں موجود اشیا ہی نہیں بلکہ خود یہ کالا ڈبہ بھی معاشرے میں تبدیلی لانے کا ایک ذریعہ ہے۔ ٹی سی ایس اور Yayvo.com نے صارفین کو دعوت دی ہے کہ وہ اس ڈبے کو کپڑوں، کھلونوں، سٹیشنری، کتابوں اور جوتوں سے بھریں، اور اپنے قریبی ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹر جائیں ، اس کے بدلے میں Yayvo اس باکس میں موجود اشیا کو سیلانی ٹرسٹ کو عطیہ کرے گا، تاکہ آپ نہایت آسان طریقے سے معاشرے میں تبدیلی لا سکیں ، اور ضرورت مندوں کی مدد کر سکیں۔

پاکستانیوں کے لیے ایک خوشخبری یہ بھی ہے کہ پاکستان کی شاپنگ ویب سائٹ Yayvo.com پر رمضان سے ایک ہفتہ قبل شاپنگ ایونٹ کا اعلان کیا گیا ہے، رمضان میں بڑھتی قیمتوں کے برعکس اس شاپنگ ویب سائٹ پر گھریلو ضروریات کی تمام اشیا 55 فیصد ڈسکاؤنٹ پر دستیاب ہوں گی۔ اس سیل میں گراسری ، لائف اسٹائل پراڈکٹس، بیوٹی پراڈکٹس سمیت مختلف گیجٹس اور ڈیوائسز شامل ہوں گی۔ رواں سال Yayvo.com کے شاپنگ ڈے کا آغاز 4 مئی سے ہوگا کیونکہ abRahaNaJae#۔

متعلقہ عنوان :