لائیوسٹاک ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وائس چانسلر

پاکستان دنیا میںدودھ پیدا کرنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے، پروفیسر ڈاکٹر ثروت این مرزا

جمعرات 3 مئی 2018 19:15

راولپنڈی 03مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثروت این مرزا نے کہا ہے کہ لائیوسٹاک کا شعبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور پاکستان دنیا بھر میں زیادہ دودھ پیدا کرنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونیورسٹی میں پہلی قومی کمرشل ڈیری فارمنگ کے عنوان پر منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا انعقاد یونیورسٹی کے شعبہ لائیوسٹاک پروڈکشن و مینجمنٹ نے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے کیا تھا جس میں کسانوں ، خواتین، طلباء اور مختلف اداروں سے پچاس سے زائد شرکاء شرکت کر رہے ہیں ورکشاپ کا بنیادی مقصد شرکاء میں ماڈرن ڈ یری فارمنگ تیکنیک کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں آج بھی دیہی علاقے کے افراد جانوروں پر انحصار کرتے ہیں اور یہی ان کے روزگار اور معاشی ترقی کا زریعہ ہیں انھوں نے شرکاء سے کہا کہ وہ فعال طور پر اس ورکشاپ میںحصہ لیں اور نہ صرف خودنئی فارم مینجمنٹ تیکنیک پر عبور حاصل کریں بلکہ اپنے اردگرد افراد کو بھی اس حوالے سے تربیت دیں وائس چانسلر نے زور دیا کہ ملک میں معاشی ترقی صرف اور صرف کسان کی محنت کی بدولت ہی ممکن ہے اور کہا کہ ڈیری افراد کی مہارت اور علم میں بہتری کے لئے اس طرح کی ورکشاپس کا انعقاد بہت ضروری ہے وائس چانسلر نے ورکشاپ کے انعقاد پر آرگنائزر کی کاوششوں کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :