نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد لاہور واپسی

جمعرات 3 مئی 2018 19:26

نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد لاہور واپسی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے ساتھ نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ جس کے بعد وہ لاہور واپس آگئے۔ ان کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔