ڈیرہ اللہ یار کے قر یب آگ لگنے سے 6گھر جل کر خا کستر

جمعرات 3 مئی 2018 19:26

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) ڈیرہ اللہ یار کے قر یب آگ لگنے سے 6گھر جل کر خا کستر ہو گئے تفصیلا ت کے مطا بق ڈیرہ اللہ یار کے قریب گو ٹھ لعل بخش بگٹی میںشارٹ سر کٹ سے آگ لگ جس نے دیکھتے دیکھتے بشیر احمد بگٹی ، محمد مراد بگٹی ، دادن بگٹی ،محمد ابراھیم کے گھرو ں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ لگنے کے نتیجے میں 3سو من انا ج ،2لاکھ نقدی اور گھرو ں میں رکھا سارا سامان جل گیا متا ثر ین کھلے آسمان تلے بیٹھے گئے ہیں متا ثر ین نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ گھرو ں کو آگ لگنے سے ان کی جمع پو نجی اور سال کا اناج جل کیا گیا ہے اب سارا سال کھا نے کیلئے پر یشان ہو نگے ہما رے بچے بھو ک کا شکار ہو نگے انھو ں نے وزیر اعلیٰ بلو چستان ،کمشنر نصیر آباد اور ڈپٹی کمشنر جعفرآباد سے مطا لبہ کیا ان کی ما لی امداد کیا جا ئے تا کہ ان کا گزر بسر ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :